نئی دہلی، ۱۰ دسمبر (یو این آئی) دہلی حکومت نے گاڑیوں کے لئے نافذ کئے جانے والے جفت و طاق فارمولے کو کامیاب بنانے کے لئے پبلک ٹڑانسپورٹ کو درست کرنے کے لئے یکم جنوری سے دارالحکومت کی سڑکوں پر چھ ہزار اضافی بسیں اتارنے کا آج اعلان کیا ہے۔
دہلی کے
وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی جس میں دہلی ٹریفک پولیس، دہلی میٹرو کے افسران ، تمام وزراء ، سینئر افسران اور دہلی سنواد کمیشن کے نمائندے شامل ہوئے ۔
میٹنگ میں جفت و طاق اسکیم کے سلسلے میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا